سٹاف ویلفیئرآرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ 29 نومبر سے شروع گا

بدھ 25 نومبر 2015 12:49

سٹاف ویلفیئرآرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ 29 نومبر سے شروع گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سٹاف ویلفیئرآرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ 29نومبر کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا افتتاح امید وار چیئرمین یونین کونسل نمبر 37 ، جی ٹن چوہدری افتخار احمد برساکریں گے اور افتتاحی میچ الفیصل کلب اور کرن کلب کی ٹیموں کے درمیان دن ڈھائی بجے کھیلا جائے گا،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اکبر کلب، مہران کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، الفیصل کلب، کرن کلب، ہما کلب، ذیشان کلب، غوری کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب،پونا کلب، القائم کلب، حیدری کلب، ینگسسٹرکلب، قائداعظم کلب، بولان کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیمیں شامل ہیں، جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا ،12 دسمبر سے کوارٹر فائنل مقابلے شروع ہونگے جبکہ 19 دسمبر کو سیمی فائنل اور 20 دسمبر کو فائنل کھیلا جائے گا

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 12:49:04