2 سال بعد پاکستان ہاکی ٹیم کو سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کا پروانہ مل گیا

بدھ 25 نومبر 2015 12:52

2 سال بعد پاکستان ہاکی ٹیم کو سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کا پروانہ مل گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان ہاکی ٹیم کو سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کا پروانہ مل گیا، 2 سال تک دور رہنے والے گرین شرٹس کو آرگنائزر نے ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8کرتے ہوئے ایونٹ میں شامل کرلیا، جاپان کو بھی شرکت کی اجازت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق2 سال بعد پاکستان ہاکی ٹیم کو بالاخر سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے مدعو کرلیا گیا، منتظمین نے فارمیٹ کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے آئندہ برس اپریل میں شیڈول ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کرنیکی منظوری دیدی، اس سے قبل ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں میں میزبان ملائیشیا سمیت بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور ارجنٹائن شامل تھے،2 مزید ممالک کو شامل کرنے کے بعد اب تعداد8ہو گئی ہے، یہ ٹیمیں پاکستان اور جاپان کی ہوں گی۔

(جاری ہے)

2014 کے ایڈیشن میں پی ایچ ایف نے مالی مشکلات کے پیش نظر ٹیم ملائیشیا بھیجنے سے معذرت کرلی تھی،رواں برس ٹورنامنٹ آرگنائزرز نے گذشتہ سال عین وقت پر شرکت سے انکار کا بدلہ لیتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو مدعو ہی نہیں کیا تھا۔ ملائیشیا میں یہ ٹورنامنٹ1983 سے شروع ہوا اور ہر سال انعقاد ہوتا ہے، 2013 تک گرین شرٹس اس میں ہر مرتبہ نہ صرف شریک ہوئے بلکہ شاندار کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا جس کا ثبوت مقابلوں میں پاکستان کے 3 گولڈز، 6 سلور اور2 برانز میڈلز ہیں۔

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 12:52:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :