انٹرکانٹینینٹل کپ،افغانستان نے پاپوانیوگنی کو چارروزہ میچ میں 201 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا

بدھ 25 نومبر 2015 12:54

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کپ میں افغانستان نے پاپوا نیوگنی کو چار روزہ میچ میں 201 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا۔ پاپوا نیو گنی کی ٹیم 389 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں آخری روز اپنی دوسری اننگز میں 188 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اسد والا 81 رنز بنا کر نمایاں رہے، ظاہر اور احمدزئی نے 4،4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

(جاری ہے)

کپتان اصغرسٹانکزئی کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ شارجہ میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے آخری روز پاپوا نیوگنی کی ٹیم نے 110 رنز 4 کھلاڑی آوٴٹ پر اپنی دوسری نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کیلئے مزید 279 رنز درکار تھے، اسد 32 اور ماہورو 27 رنز پر کھیل رہے تھے، ماہورو 32 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے، چوتھے اور آخری روز اسد کے سوا کوئی بھی کھلاڑی افغانستان کے باوٴلرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 188 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی، اسد 81 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ ظاہر اور احمدزئی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 12:54:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :