پاک بھارت سیریز سری لنکا میں ہو سکتی ہے، سیکرٹری بی سی سی آئی

بدھ 25 نومبر 2015 12:54

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز سری لنکا میں ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی کرکٹ ٹیم سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان میں سیریز کھیلنے نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیریز کھیلنے کا فیصلہ حکومتیں کریں گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو شیڈول ہے۔

دوسری جانب بھارت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کی قیمت مانگ لی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں سیریز کھیلنے پر رضامندی کے ساتھ ساتھ منافع کی شرط بھی عائد کر دی ہے ،ذرائع کے مطابق جائلز کلارک کی ثالثی میں بھارتسری لنکا میں پاک بھارت سیریز پر رضامندی کا اظہار تو کر دیا تھا لیکن ساتھ ہی اس نے یہ بھی شرط عائد کر دی کہ اسے اس سیریز کا منافع بھی دیا جائے جبکہ پی سی بی کو بھارت کی یہ شرائط منظور نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا اصولی موقف ہے کہ سیریز ہماری ہے تو نفع بھارت کو کیوں ملے؟ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈکا شرائط عائد کرنے کا مقصد دراصل سیریز کی راہ میں رکاوٹیں عائد کرنا ہے۔واضح رہے کہ جائلز کلارک کی ثالثی کے بعد بھارت سیریز کھیلنے پر تیا ہوا تھا اس سے قبل بھارت یہ سیریز اپنے ملک میں کھیلنا چاہتا تھا لیکن پاکستانی انکار نے بھارت پر دباؤڑھا دیا تھا،جس پر وہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر تیار ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق 27نومبر کو بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں بھارتی حکام اس ضمن میں مزید مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔دریں اثنا پی سی بی نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کر کے پوچھ لیا کہ بھارت کے ساتھ کھیلنا ہے یا نہیں۔

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 12:54:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :