پاک بھارت مختصرسیریز،سری لنکا میں انعقاد کے امکانات ایک بار پھر روشن

بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم نواز شریف کاجواب کل موصول ہونے کا امکان ہے ، شہریار خان

بدھ 25 نومبر 2015 12:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان اوربھارت کی مختصرسیریز کے سری لنکا میں انعقاد کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی شہریارخان کاکہنا ہے کہ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم نواز شریف کاجواب کل موصول ہونے کا امکان ہے۔بھارتی بورڈ کی ورکنگ کمیٹی جمعہ کواپنے اجلاس میں منظوری دے گی۔پاک،بھارت مختصر سیریز دسمبر میں سری لنکا میں منعقد ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے مطابق انہوں نے بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم نواز شریف کو سیریز کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کردیاہے۔ وزیراعظم خود بھی کرکٹ کے بڑے پرستار ہیں۔ ان کاجواب آج موصول ہونے کی توقع ہے۔ جس کے بعد بھارت سے سیریز بات آگے بڑھائی جائے گی اور باقاعدہ تیاری شروع کردی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ سری لنکا کو گراونڈ فیس ،کھلاڑیوں اور آفیشلز کی رہائش اور نقل وحمل اور سکیورٹی انتظامات کے لئے ادائیگی کرنا ہوگی۔ لیکن اس کے اخراجات یواے ای میں سیریز کے انعقاد سے کم ہوں گے۔ پاکستان دوہزاردو میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز بھی سری لنکا میں کھیل چکا ہے۔

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 12:58:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :