ٹی20 رینکنگ میں پاکستان کی ترقی یا تنزلی‘ دوسری پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے1-2کی فتح کا چیلنج درپیش

بدھ 25 نومبر 2015 13:01

ٹی20 رینکنگ میں پاکستان کی ترقی یا تنزلی‘ دوسری پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے1-2کی فتح کا چیلنج درپیش

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو دوسری پوزیشن کے تحفظ کیلئے کم ازکم دوایک سے کامیابی کی ضرورت ہے۔ اسی مارجن سے انگلینڈ کی جیت پاکستان کو چوتھی اور انگلش ٹیم کا کلین سوئپ چھٹی پوزیشن پر دھکیل دے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہورہی ہے۔

سیریز کے پہلے دومیچز جمعرات اور جمعہ کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ایک سواکیس پوائنٹس لیکر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری اور انگلینڈکے ایک سوسات پوائنٹس اور آٹھویں پوزیشن ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا دفاعی چیمپئن سری لنکااس فارمیٹ میں ایک سوپچیس پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ نمبر ون ہے۔ پاکستان کودوسری پوزیشن کے تحفظ کیلئے انگلینڈ کوکم ازکم دوایک سے ہرانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اسی مارجن سے انگلینڈ کی جیت سے پاکستان کے تین پوائنٹ کم اور چوتھی پوزیشن پرتنزلی ہوجائے گی۔انگلش ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ سے اوپر چھٹی پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔انگلینڈ کے خلاف تین صفر کے کلین سوئپ سے پاکستان کے پوائنٹس سری لنکا کے برابر ایک سوپچیس ہوجائیں گے۔ لیکن وہ معمولی فرق سے ورلڈ نمبر دو ہی رہے گا۔ جبکہ انگلینڈ کا کلین سوئپ گرین شرٹس کوچھٹی پوزیشن پر دھکیل دے گی۔جبکہ انگلینڈ کی چوتھی پوزیشن پر ترقی ہوگی۔

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 13:01:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :