پاک بھارت کرکٹ سیریز سری لنکا میں کرانا بے مقصد ہے ‘ سابق بھارتی کرکٹرمدن لال

بدھ 25 نومبر 2015 13:02

پاک بھارت کرکٹ سیریز سری لنکا میں کرانا بے مقصد ہے ‘ سابق بھارتی کرکٹرمدن لال

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق سلیکٹر مدن لال نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سری لنکا میں کرانا بے مقصد ہے، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز سری لنکا میں نہیں ہونی چاہئے۔ اس سے کرکٹ کا نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار بھارت نے پاکستان آنا تھا جو ممکن نہ ہوسکا پاکستان نے بھارت کو امارات میں کھیلنے کا کہا لیکن وہ نہ مانااب اس سیریز کیلئے سری لنکا کی بات ہورہی ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ کرکٹ کا نقصان ہوگا کیونکہ اس کے بعد پاکستان کا بھارت میں دورہ شیڈول ہے اگر پاکستان نے بھارت جانے سے انکار کر دیا تو کیا ہوگا اس صورت سے بچنے کیلئے بھارت کو پاکستان کے تجویز کردہ مقام پر ہی کھیلنا چاہئے

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 13:02:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :