چیمپئنز لیگ فٹبال ، بار سلونا کی روما کو یکطرفہ مقابلے میں شکست

بدھ 25 نومبر 2015 14:24

چیمپئنز لیگ فٹبال ، بار سلونا کی روما کو یکطرفہ مقابلے میں شکست

بار سلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر- 2015ء) چیمپئنز لیگ فٹ بال میں کھیلے گئے میچ میں بار سلونا نے روما کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-6 سے ہرا دیا ۔ چیمپئنز لیگ میں کھیلے گئے میچ میں گروپ ای کی ٹیمیں بار سلونا اور روما میدان میں اتریں۔

(جاری ہے)

لینونل میسی کی ٹیم بار سلونا نے حریف ٹیم کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا اور روما کے کھلاڑیوں کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ حریف ٹیم لوئیس سواریز ، نیمار اور میسی جیسے بڑے کھلاڑیوں پر مشتمل بار سلونا کی ٹیم کے سامنے بے بس نظر آئی اور بار سلونا نے میچ میں یک طرفہ مقابلے کے بعد 1-6 سے فتح حاصل کی ، میسی اور سواریز میچ میں 2،2 گولز سکور کر کے نمایاں رہے ۔

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 14:24:14