بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے ’’بگ تھری ‘‘ کی مخالفت کردی

جمعرات 26 نومبر 2015 11:27

بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے ’’بگ تھری ‘‘ کی مخالفت کردی

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے چیئر مین اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )کے صدر ششانک منوہر نے ’’بگ تھری ‘‘ کی مخالفت کردی ہے ۔

(جاری ہے)

دبئی میں آئی سی سی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں بے شمار خرابیاں موجود ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے ،ضروری نہیں ہے کہ عالمی کرکٹ کے مالی معاملات کی باگ دوڑ محض تین کرکٹ بورڈ زکے ہاتھ میں رہے بلکہ کوئی بھی یہ معاملات چلانے کا اہل ہوسکتا ہے،آئی سی سی کو معاملات چلانے کے لیے بہترین شخص کا انتخاب کرنا چاہیئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس آئی سی سی کے قوانین میں ترمیم کر کے بگ تھری کا فارمولا پیش کیا گیا تھا جس کے بعد سری نواسن کو آئی سی سی کا پہلا چیرمین مقرر کیا گیا تھا۔ سری نواسن نے بگ تھری کے قیام میں بہت قلیدی کرداد ادا کیا تھا جس سے کرکٹ کا بڑا معاوضہ اور تمام تر فیصلے یہ تینوں ممالک ہی کرتے ہیں تاہم مقاصد میں ناکامی کے بعد بھارت نے سری نواسن کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا اور ان کی جگہ ششانک منوہر کو بی سی سی آئی کا نیا صدر مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے گزشتہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی کے چیرمین کی ذمہ داریاں سنھالی ہیں۔

وقت اشاعت : 26/11/2015 - 11:27:29