آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے ، برینڈن میکولم

جمعرات 26 نومبر 2015 13:10

آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے ، برینڈن میکولم

ایڈیلیڈ ۔ 26 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 نومبر۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینگروز کے ہاتھوں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو سیریز کے تیسرے میچ میں شکست دینگے تاہم اس مقصد کے حصول کیلئے ٹیم کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برینڈن میکولم نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کینگروز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو شکست دینگے۔ میکولم نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں مربوط حکمت کے تحت جیت کیلئے میدان میں اتاریں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا

وقت اشاعت : 26/11/2015 - 13:10:42