یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم اور کھلاڑیوں میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو گئیں

جمعرات 26 نومبر 2015 13:20

یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم اور کھلاڑیوں میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو گئیں

اٹک خورد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) ضلع اٹک میں کرکٹ کے کھیل میں کھلاڑیوں کی کھیل سے مایوسی اور وسائل کی کمی کو دیکھتے ہوئے میں نے اپنی عمر کا لحاظ کیے بغیر ایک با رپھرضلع اٹک کے کرکٹ کے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کی خاطر دوبارہ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ میرے یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی سنےئر ٹیم کا کپتان بنتے ہی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم اور کھلاڑیوں میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو گئی ہیں ،ان خیالات کا ظہار یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی سنےئر ٹیم کے نومنتخب کپتان اور وائس چےئرمین یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ،پنجاب پولیس کے معروف کرکٹر سر حاجی نصیر احمد نے”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔

(جاری ہے)

26 نومبر۔2015ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ،اس موقع پر بابائے کرکٹ ضلع اٹک بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ و سابق ضلعی صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف)(ق) سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق گروپ اٹک طاہر محمود مودی ، ابھرتے ہوئے نوجوان سپورٹس جرنلسٹ سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک وچےئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان ،چےئرمین یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک و سابق صدر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی، چےئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ معروف سنےئر صحافی ندیم ر ضا خان اور صدر یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک و ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک کے روح رواں اور کرتا دھرتا ملک ظہیر احمد بھی موجود تھے ، یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی سنےئر ٹیم کے نومنتخب کپتان اور وائس چےئرمین یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ،پنجاب پولیس کے معروف کرکٹر سر حاجی نصیر احمد نے کہا کہ میرے کپتان بننے کے بعد ہفتہ میں4دن پیر سے لے کر جمعرات تک روزانہ شام 4بجے ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کیلئے نئے تعینات کیے جانے والے کوچ محمد تنویر کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کی جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو دی جانے والی ٹریننگ ا ورکوچنگ کی -تفصیلات کے مطابق پیر سے لے کر جمعرات تک روزانہ شام 4بجے ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کے کھلاڑیوں کو پہلے رننگ کرائی جا تی ہے ،اس کے بعد کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کیلئے مختلف ورزشیں کرائی جاتی ہیں جبکہ نماز عصر باجماعت ادا کرنے کے وقفہ کے بعد یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کیلئے نئے تعینات کیے جانے والے کوچ محمد تنویر کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کو کرکٹ کے کھیل کی نیٹ پریکٹس کرائی جاتی ہے،نیٹ پریکٹس کے اختتام پر کھلاڑیوں کو کیچ پکڑنے کی فیلڈنگ پریکٹس بھی کرائی جاتی ہے اور کرکٹ کے کھیل کے حوالے کھلاڑیوں کو مختلف لیکچرز بھی دےئے جاتے ہیں ،آخر میں ایک سوال کے جواب میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی سنےئر ٹیم کے نومنتخب کپتان اور وائس چےئرمین یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ،پنجاب پولیس کے معروف کرکٹر سر حاجی نصیر احمد نے کہا کہ بابائے کر کٹ ضلع اٹک بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہر محمود مودی کا بے حد مشکور ہوں کیونکہ انہوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پر110فیصد پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور میں اپنے تجربے اور سنےئر ہونے کی بنیاد پر یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے اندر جدت اور کھلاڑیوں کے اندر جیت کا جذبہ ،شوق اور ولولہ پیدا کرنے کی کوشش جاری رکھوں گا -

وقت اشاعت : 26/11/2015 - 13:20:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :