وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کیساتھ کرکٹ سیریز سری لنکا کھیلنے کی منظو ری دیدی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے ساتھ سری لنکا میں کرکٹ سیریز کھیلنے کی اجازت دیدی‘ وزیراعظم نے سکیورٹی کو مدنظر رکھ کر تیسرے مقام پر شارٹ سیریز کھیلنے کی ہدایت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے اجازت نامے کا خط پی سی بی کو لکھ دیا گیا ۔

خط میں سیریز کی اجازت دیتے ہوئے کہا گیا کہ سکیورٹی کو مدنظر رکھ کر تیسرے مقام پر شارٹ سیریز کھیلی جائے۔ پی سی بی کو ون ڈے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں سے کسی ایک سیریز کو منتخب کرنے کا کہا گیا اور ساتھ ہی یہ ہدایت بھی کی گئی کہ مختصر سیریز کے ساتھ سکیورٹی معاملات کو مدنظر رکھا جائے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے بھارت کے ساتھ ٹیسٹ میچز‘ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کی اجازت مانگی تھی۔

(جاری ہے)

بھارت کے ساتھ مختصر سیریز دسمبر میں کھیلی جائے گی۔اس سے قبل بھارت نے سکیورٹی خدشات کو بہانہ بنا کر دسمبر میں طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا اور اس کے جواب میں مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ سیریز نہیں کھیلنی چاہیے۔پاکستان نے بھی اس کے جواب میں سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

وقت اشاعت : 26/11/2015 - 13:41:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :