پاکستان،بھارت سیریز کی میزبانی بڑا اعزازہوگا،کرکٹ سری لنکا

جمعرات 26 نومبر 2015 13:46

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) کرکٹ سری لنکا کا کہنا ہے کہ پاک،بھارت سیریز کی میزبانی بڑا اعزاز ہوگا۔پڑوسی ممالک کی سیریز مالی فوائد کیلئے نہیں جذبہ خیرسگالی کے تحت کریں گے۔ سیریز کے باقاعدہ اعلان کے بعد وینیوز اور دیگر تفصیلات طے کی جائیں گی۔سری لنکا کرکٹ پاکستان اوربھارت کی سیریز کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایل سی عبوری کمیٹی کے سیکریٹری پرکاش شیفٹر کا کہنا ہے کہ سیریز کی میزبانی مالی فوائد کیلئے نہیں جذبہ خیرسگالی کے تحت کریں گے۔ آمدنی حاصل کرنے کے اور بھی بہت سے ذرائع ہمارے پاس موجود ہیں۔ دوپڑوسی ممالک کے روابط کی بحالی مالی مفادات سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک،بھارت کرکٹ روابط کی بحالی میں محض سہولت کار کاکردار ادا کریں گے۔ایشین کرکٹ سپر پاورز کے سری لنکا میں کھیلنے سے یہاں کھیل اور سیاحت کوفروغ ملے گا۔ہمیں اب تک پاکستان اوربھارت نے تحریری طور پر نہیں صرف زبانی آگاہ کیاہے۔ سیریز کے باضابطہ اعلان کے بعد وینیوز اور دیگر تفصیلات طے کرلی جائیں گی۔

وقت اشاعت : 26/11/2015 - 13:46:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :