پی ایس ایل میں بھارتی کھلاڑی مانگے گئے تو غور کریں گے، راجیو شکلا

جمعرات 26 نومبر 2015 13:47

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) آئی پی ایل کے چیئرمین راجیوشکلانے بھارتی کھلاڑیوں کی پاکستان سپرلیگ میں شرکت کااشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈکوکوئی درخواست نہیں آئی، پی ایس ایل کیلئے بھارتی کھلاڑی مانگے گئے تو غور کریں گے۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل کے سربراہ راجیوشکلا کا کہنا ہیکہ بھارتی کھلاڑی کسی غیر ملکی لیگ میں حصہ نہیں لیتے لیکن پی سی بی نے درخواست کی تو اپنے کھلاڑی پاکستان سپرلیگ میں بھیجنے کا سوچا جاسکتا ہے راجیوشکلا نے پاک بھارت سیریزدسمبرمیں ہونیکااشارہ دے دیا، کہتے ہیں سیریزکیلئے سری لنکااوربنگلادیش کا آپشن تھا۔

دونوں بورڈز کے سر براہان سری لنکا میں کھیلنے پررضامند ہوئے۔راجیوشکلا نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنے کا ایک الگ ہی مزہ ہے، لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں نہیں کھیل سکتے،انہوں نے کہاکہ سیریز کا پورا ریونیوپاکستان کو ہی ملے گا، پاک بھارت میچز پندرہ دسمبر سے کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 26/11/2015 - 13:47:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :