کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈنائٹ کر کٹ ٹیسٹ میچ (کل)سے شروع ہو گا

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا آمنے سامنے ، سیریز میں میزبان کو 1-0کی برتری حاصل ہے

جمعرات 26 نومبر 2015 17:55

کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈنائٹ کر کٹ ٹیسٹ میچ (کل)سے شروع ہو گا

ایلڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کے شہر ایلڈیلیڈ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان(کل) جمعہ سے ڈے اینڈ نائٹ میچ شروع ہو گا۔ ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ سرخ بال کی جگہ گلابی رنگ کا بال استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ایلڈیلیڈ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 27 نومبر سے یکم دسمبر تک منعقد ہونے والا تیسرا ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ کھیلا جائے گا جو کہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد اضافہ ہو گا۔

آسٹریلیا کے شہر ایلڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں 1884ء سے اب تک 146 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ پہلی مرتبہ کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان منعقد ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ سرخ رنگ کے بال کی بجائے گلابی رنگ کا بال استعمال ہو گا۔ واضح رہے کہ 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان کو 1-0کی بر تر ی حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 26/11/2015 - 17:55:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :