ناگپور ٹیسٹ میں باولرز کا راج ، دوسرے روز بھی 20وکٹیں گر گئیں

جمعرات 26 نومبر 2015 20:37

ناگپور ٹیسٹ میں باولرز کا راج ، دوسرے روز بھی 20وکٹیں گر گئیں

ناگپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) بھارت اورجنوبی افریقہ کے مابین تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز باؤلرز کا راج، 20وکٹیں گرگئیں۔ جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز میں79رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا، جے پی ڈومنی35رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،بھارت کی جانب سے ایشون نے5اور جدیجہ نے4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،بعد ازاں بھارت اپنی دوسری اننگز میں173رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا۔

بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں شیکھرڈھون39،پوجارہ31 اورروہت شرما23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہرنے5،مارنی مورکل نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،بھارت کی جانب سے ساؤتھ افریقہ کو جیت کے لئے 310رنز کا ہدف دیا گیا دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے2وکٹوں کے نقصان پر32رنز بنا لئے،جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے مزید278رنزجبکہ بھارت کو میچ اورسیریز جیتنے کیلئے8وکٹیں درکارہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ناگپورکرکٹ سٹیڈیم میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز2وکٹوں کے نقصان پر11رنز اننگز کا آغاز کیا توجنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں79رنزبنا کر آؤ ٹ ہوگئی۔جے پی ڈومنی35، ہارمر13،ڈوپلیسز10،اور ایلگر7رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے ایشون نے5اور جدیجہ نے4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،بعد ازاں بھارت اپنی دوسری اننگز میں173رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا۔

بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں شیکھرڈھون39،پوجارہ31 اورروہت شرما23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہرنے5،مورنی مورکل نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،بھارت کی جانب سے ساؤتھ افریقہ کو جیت کے لئے 310رنز کا ہدف دیا گیا دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے2وکٹوں کے نقصان پر32رنز بنا لئے،جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے مزید278رنزجبکہ بھارت کو میچ اورسیریز جیتنے کیلئے8وکٹیں درکارہیں اور میچ کے ابھی تین دن باقی ہیں

وقت اشاعت : 26/11/2015 - 20:37:13