انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں14 رنز سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 نومبر 2015 00:15

انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں14 رنز سے شکست دے دی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26 نومبر 2015 ء) انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 14رنز سے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر بلز کے شاندار 53 رنز کی بدولت 160 رنز بنائے گئے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ جواب میں پاکستانی بلے باز مقررہ 20 اوورز میں 146رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔
وقت اشاعت : 27/11/2015 - 00:15:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :