محمد عامر کیخلاف بیان بازی،پی سی بی نے محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

جمعہ 27 نومبر 2015 11:29

محمد عامر کیخلاف بیان بازی،پی سی بی نے محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے قومی ٹیم کے اوپنر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 35سالہ محمد حفیظ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 7دن میں جواب طلب کر لیا ہے ، محمد حفیظ نے کچھ دن پہلے ایک انٹر ویو میں دعوی کیا تھا کہ انہوں نے محمد عامر کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمئر لیگ کھیلنے سے معذرت کی تھی کیوں کہ وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتے جس کی وجہ سے پاکستان کا نام بدنام ہوا ۔

وقت اشاعت : 27/11/2015 - 11:29:51