کاش آفریدی بھی مصباح کی طرح ٹک ٹک کرسکتے تو انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت جاتے، اہلیہ مصباح الحق

جمعہ 27 نومبر 2015 12:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان نے شوہر کو ٹک ٹک کہنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاش آفریدی بھی مصباح کی طرح ٹک ٹک کرسکتے تو انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت جاتے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان بھی بول پڑیں اور شاہد آفریدی کی جلد بازی کو نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ کاش آفریدی بھی مصباح کی طرح ٹک ٹک کر سکتا ۔ ان کے اس ٹوئیٹ کو نہ صرف بڑی تعداد میں لوگوں نے لائک کیا بلکہ درجنوں افراد نے ری ٹوئیٹ میں اس کی تائید بھی کی تاہم بعد میں انہوں نے اس ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔

وقت اشاعت : 27/11/2015 - 12:19:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :