قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا ہدف ٹی ٹونٹی 2016ء ورلڈ کپ ہے،عائشہ اشعر
جمعہ 27 نومبر 2015 13:00
لاہور۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر نے کہا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کا ہدف2016 ء بھارت میں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہے، بھارت کی کنڈیشنز پاکستان جیسی ہیں، پوری امید ہے کہ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی سے فتح حاصل کرے گی۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دنیا کی مشکل ترین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں لیکن ٹی ٹونٹی مقابلوں میں ہماری ٹیم کی کارکردگی ہمیشہ اچھی رہی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف سیریز ہے جس کو جیتنا اہم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد کرکٹ کھیلنا معیوب بات نہیں، ڈاکٹرز، لیکچررز، ٹیچرز اور دیگر شعبوں میں ملازمت کرنے والی خواتین شادی کے بعد اپنی ملازمت جاری رکھ سکتی ہیں تو خواتین کرکٹرز کیلئے بھی شادی کے بعد کرکٹ کھیلنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی