وہ وقت جب ضیاء الحق، راجیوگاندھی نے سرحدی کشیدگی میچ کے دوران ختم کی

جمعہ 27 نومبر 2015 17:01

وہ وقت جب ضیاء الحق، راجیوگاندھی نے سرحدی کشیدگی میچ کے دوران ختم کی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) پاکستان بھارت کرکٹ سیریز اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے جا رہی ہے ۔ کرکٹ اور سیاست کا اب دونوں ممالک میں چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ 1987ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چنائی میں ٹیسٹ میچ ہو رہا تھا کہ اچانک اس وقت کے صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق سٹیڈیم جا پہنچے ۔ سٹیڈیم میں بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

دونوں سربراہان نے میچ بھی دیکھا اور سرحدی کشیدگی بھی ختم ہو گئی ۔ 2004ء میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹینشن عروج پر تھی کہ اس وقت کے صدر جنرل پرویز مشرف نے بھارت کی ٹیم کے دورہ پاکستان کو وقت کی ضرورت قرار دیا ۔ ایک روزہ میچز کی سیریز کے خاتمے پر مشرف نے بھارتی ٹیم کو ونرز ٹرافی دی اور ان کے کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی کے ہیئر سٹائل کی تعریف بھی کی ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی 2011ء میں بھارت میں ہونے والا پاک بھارت ورلڈ کپ سیمی فائنل دیکھنے موہالی گئے اور من موہن سنگھ کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا ۔

وقت اشاعت : 27/11/2015 - 17:01:11