بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ممتا بینرجی کو ٹینس کھیلنے کے گر سکھائے

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:05

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ممتا بینرجی کو ٹینس کھیلنے کے گر سکھائے

کلکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28نومبر- 2015ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی کو ٹینس کھیلنا سکھائی ۔ بھارتی صوبے مغربی بنگال کے دارلحکومت کلکتہ میں ہونے والے نمائشی میچ کے افتتاحی کی تقریب کے دوران ٹینس ڈبلز کی نمبرون کھلاڑی ثانیہ مرزا نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کو ٹینس کھیلنے کے گر سکھائے ۔

(جاری ہے)

میچ کے افتتاح کے موقع پر پاکستانی بہو نے ماہر استاد کی طرح ممتا بینرجی کا ہاتھ پکڑا اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے سعادت مند شاگرد کی طرح ان کی بات مانتے ہوئے گیند کو کامیابی سے ہٹ کیا جس پر انہیں خوب داد بھی ملی ۔

وقت اشاعت : 28/11/2015 - 12:05:57