دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015ء کے راونڈبی میں مزید تین میچوں کا فیصلہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:36

دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015ء کے راونڈبی میں مزید تین میچوں کا فیصلہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- ء کے راونڈبی میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گیا ، سبزہ زارکلب ،کیمپس کلب اور لاہور یونائٹیڈ کلب فاتح قرار پائیں،ہارنے والی ٹیمیں کوئی بھی گول نہ کر سکیں۔فیم فٹ بال سپورٹس کلب ماڈل ٹاون کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق فیم فٹ بال لیگ2015ء گروپ اے کے تحت آر اے بازار فٹ بال لاہور کینٹ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سبزہ زار کلب نے ینگ کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

سبزہ زار کلب کے سٹرائیکر قدیر نے کھیل کے 11 ویں منٹ میں لیفٹ ونگ سے ساتھی کھلاڑی کے خوبصورت پاس پربال کو گول پوسٹ کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔ کھیل کے 25 ویں منٹ میں قدیر نے دوسرا گول لیفٹ ونگ سے ساتھی کھلاڑی کے پاس پر بال کو سنٹر سے گول پوسٹ کی طرف بڑھتے ہوئے گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے گول کرنے میں سرخرو رہے۔

(جاری ہے)

کھیل کے دوسرے ہا ف میں دونوں طرف سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر لگا تار حملے کیے گئے مگر مزید گول نہ ہو سکا۔

اس طرح سبزہ زار کلب نے دو صفر سے کامیابی سمیٹ لی۔گروپ بی کے تحت فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور یونائٹیڈ کلب نے والٹن کلب کو بآسانی صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ کھیل کے 19 ویں منٹ میں سٹرائیکر مدثر کو رضوان نے سنٹرسے پاس دیا جس پر انہوں نے ٹاپ آف پنلٹی ایریا سے خوبصورت کک لگا کر گول کر دیا۔

دوسرا گول سٹرائیکر رضوان نے 59 ویں منٹ میں لیفٹ کارنر سے ساتھی کھلاڑی کے پا س پر کک لگا کر گو ل کر دیا۔ کھیل کے 80 ویں منٹ میں سٹرائکر مدثر نے دوسرا اور اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول ون ورسز ون کی بہترین مثال پیدا کرتے ہوئے بال کو گول کیپر کے سر کے اوپر سے گزار تے ہوئے کیا۔ گروپ ای کے تحت سی یو کیمپس فٹ با ل گراونڈنیو کیمپس میں کھیلے گئے میچ میں کیمپس کلب نے گڑہی شاہو یونائٹیڈ کلب کو تین گول کے بھاری مارجن سے ہرا دیا۔

پہلا گول کھیل کے 32 ویں منٹ میں لیفٹ ونگ سے نقی نے سٹرائیکر طیب کو پاس دیا جو کہ انہوں نے شوٹر کے زریعے بال کو جال کی راہ دکھائی۔کھیل کے پہلے ہاف میں مزید کوئی گول نہ ہوسکا ۔ کھیل کے 81 ویں منٹ میں سٹرائیکر اسفند نے بہترین والی کے زریعے گول کر د یا۔ تیسراگول سلطان نقی نے 85 ویں منٹ میں لیفٹ ونگ سے ساتھی کھلاڑی کے پاس کو اپنے سینے پر روکتے ہوئے کک کے زریعے کیا۔

اتوار راونڈ بی میں گروپ بی کے تحت میچ نمبر 58 فیم سپورٹس کلب بمقابلہ علی اصغر کلب کے مابین فیم سپورٹس فٹ با ل گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور رات سات بجے، دوسرا میچ گروپ ڈی کے تحت میچ نمبر 73 رئیل یونائٹیڈ کلب بمقابلہ رحمانیہ کلب کے مابین سی یو پارک کیمپس فٹ با ل گراونڈ نیو کیمپس لاہور میں شام تین بجے اور تیسرا میچ گروپ ایف کے تحت میچ نمبر86 افشاں کلب بمقابلہ فلائنگ ہارس کلب کے مابین آر اے بازار فٹ بال گراونڈ ، لاہور کینٹ لاہور میں شام تین بجے کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 28/11/2015 - 13:36:14