ایڈیلیڈ ٹیسٹ ، آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 224 رنز پر ڈھیر
ہفتہ 28 نومبر 2015 15:00
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی ہے۔میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب 63 رنز کے مجموعی سکور پر ایڈم وجز 13 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔67 رنز کے مجوعی سکور پر آسٹریلیا کے شون مارش صرف دو رنز بنا کر رن آوٴٹ ہو گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں پیٹر مائیکل نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 66 جبکہ سٹیفون سمتھ نے پانچ چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔آسٹریلیا کے دیگر بیٹسمین نیوزی لینڈ کے بولروں کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔آسٹریلیا کے پانچ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
قلات کرکٹ ایسوسی ایشن کا اعلامیہ
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
نوجوانوں کو مہارت سے لبریز کرکے روزگار کیلئے تیار کرنا بڑا چیلنج ہے‘ ڈاکٹر خالد محمود
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی