شائقین کرکٹ نے پاکستانی بیٹسمینوں کے بار بار رن آئوٹ ہونے کا مذاق اڑنا شروع کردیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:45

شائقین کرکٹ نے پاکستانی بیٹسمینوں کے بار بار رن آئوٹ ہونے کا مذاق اڑنا شروع کردیا

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28نومبر- 2015ء) انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی بیٹسمینوں کے بار بار رن آوٹ ہونے پر شائقین کرکٹ نے ازراہ مذاق اس خامی پر قابو پانے کے لیے کوچ رکھنے کا مشورہ دینا شروع کردیا ہے ۔ انگلینڈ کیخلاف دبئی میں پہلے ٹی ٹونٹی کے دوران غلط فہمی کے نتیجے میں عمر اکمل اور صہیب مقصود کے رننگ نے ماہرین کو بھی حیران کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

انگلش کپتان این مورگن کے مطابق وہ اس وقت کیپر اینڈ کی جانب دیکھ رہے تھے جس کے باعث انہوں نے یہ منظر مس کیا ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے بھی عمراکمل کے رن آئوٹ ہونے پر شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح عمر اکمل اور صہیب مقصود اپنی وکٹ بچانے کے لئے ایک اینڈ پر بھاگ رہے تھے اسکی پاداش میں دونوں کو رن آئوٹ ہوجانا چاہئے تھا کیوں کہ اس قسم کا رن آوٹ کسی بھی طرز کی کرکٹ میں جرم ہے ۔

وقت اشاعت : 28/11/2015 - 16:45:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :