چھتیس گڑھ میں بھارتی انتہاء پسندوں کا ارجنٹائن کی ہاکی ٹیم کی بس پر حملہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 21:21

چھتیس گڑھ میں بھارتی انتہاء پسندوں کا ارجنٹائن کی ہاکی ٹیم کی بس پر حملہ
چھتیس گڑھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) بھارتی انتہاء پسندوں نے چھتیس گڑھ میں ارجنٹائن کی ہاکی ٹیم کی بس پر حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسب عادت بھارتی انتہاء پسند اپنی ٹیم کی شکست برداشت نہ کرتے ہوئے بپھر گئے۔

(جاری ہے)

چھتیس گڑھ میں ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی انتہاء پسندوں نے ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کی بس پر پتھروں سے حملہ کردیا۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب کھلاڑی ہوٹل سے نکل کر بس میں سوار ہوئے تھے۔ شدید پتھراو کے باعث بس کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی بھی کھلاڑی بڑے حادثے سے محفوض رہا۔
وقت اشاعت : 28/11/2015 - 21:21:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :