پاکستان رگبی یونین کی سالانہ جنرل کونسل اور ایگزیکٹو کونسل میٹنگ

سال 2016ء کا بجٹ اور اگلے سال کے ایونٹس کی منظوری دی گئی

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:04

پاکستان رگبی یونین کی سالانہ جنرل کونسل اور ایگزیکٹو کونسل میٹنگ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان رگبی یونین کی سالانہ جنرل کونسل اور ایگزیکٹو کونسل میٹنگ سروس ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ میٹنگ میں سال 2016ء کا بجٹ اور اگلے سال کے ایونٹس کی منظوری دی گئی۔ پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ سیکرٹری عارف سعید نے میٹنگ کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ سالانہ جنرل کونسل میں پاکستان رگبی یونین کے نائب صدر میجر جنرل (ر) محمد اشرف چودھری، نائب صدرڈی آئی جی پنجاب پولیس صاحبزادہ شہزادہ سلطان، خزانچی خرم خواجہ، پاکستان رگبی یونین سے خرم ہارون، پنجاب رگبی ایسوسی ایشن کے صدر رضوان ملک، اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن کی طرف سے صدر یحییٰ بھٹی اور ظہیر احمد، کے پی کے رگبی ایسوسی ایشن کی طرف سے عمیرطارق، فاٹا رگبی ایسوسی ایشن کی طرف سے نور اسلم ، پاکستان واپڈا سے نجیب طارق،پاکستان آرمی سے میجر اسداور محمد اشرف، سندھ رگبی ایسوسی ایشن کے نمائندے ، ریفری سوسائٹی کی طرف سے محمد شہزاد،پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد، مینجر ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سید معظم شاہ، اکاؤنٹس کے محمد عاصم نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان رگبی یونین کی بہترین کارکردگی پر ورلڈ رگبی کی طرف سے پاکستان کو کریکٹر فار رگبی ایوارڈ دیا گیا جس پر شرکاء نے فوزی خواجہ اور عارف سعید کو مبارکباد دی۔ فوزی خواجہ نے کونسل کو بتایا کہ پاکستان رگبی یونین کا ویمن پروگرام بھی مکمل طورپر جاری ہے جس کے تحت جلد ہی 12 خواتین ٹیموں کے درمیان نیشنل سیونز چیمپئن شپ ہو رہی ہے۔

2016ء میں پاکستان رگبی سینئرز 15 سائیڈ ٹیم، انڈر 19 ٹیم اور خواتین ٹیم کے غیرملکی دورے بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے سیکرٹری عارف سعید نے ہاؤس کو بتایا کہ ورلڈ رگبی میں پاکستان رگبی یونین کے گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کو بہت سراہا گیا۔ پاکستان میں رگبی کی پرموشن پر ایشین رگبی کی طرف سے بھی پاکستان کو مبارکباد ملی۔ اجلاس میں پچھلی میٹنگ کے منٹس اور اکاؤنٹس کی منظوری بھی دی گئی اس کے ساتھ ساتھ 2016ء کے ایونٹس کے کلینڈر کی بھی منظوری دی گئی

وقت اشاعت : 28/11/2015 - 22:04:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :