احمد شہزاد اور رفعت اللہ کو مزیدموقع ملنا چاہئے،وسیم اکرم

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:42

احمد شہزاد اور رفعت اللہ کو مزیدموقع ملنا چاہئے،وسیم اکرم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم بہتر کھیلی، فائٹنگ اسپرٹ دکھائی دی، اوپنرز کو ابھی مزید موقع دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

سوئنگ کے سلطان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بار بار تبدیلی سے ٹیم کو نقصان ہوتا ہے، آئندہ آنے والی سیریز کے لیے ایک مستقل ٹیم بنالینی چاہئے۔فاسٹ بولر محمد عرفان فٹ ہیں تو اْنہیں ضرور موقع ملنا چاہئے، وہ ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔سابق کپتان نے کہا کہ احمد شہزاد اور رفعت اللہ کو کچھ اور موقع دینا چاہئے، دوسرے میچ میں ان دونوں نے بہتر کارکردگی پیش کی۔

وقت اشاعت : 28/11/2015 - 22:42:28