ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی سے پہلے اپنی فٹنس اور فیلڈنگ بہتر بنانا ہوگی،شاہد آفریدی

اتوار 29 نومبر 2015 13:15

ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی سے پہلے اپنی فٹنس اور فیلڈنگ بہتر بنانا ہوگی،شاہد آفریدی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے اپنی فٹنس اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 173 رنز کے تعاقب میں تین رنز سے ہار گئی تھی اور اسے سیریز میں 2-0 کے خسارے کا سامنا ۔

(جاری ہے)

آفریدی نے جارحانہ موڈ میں 24 رنز بناکر میچ کو پاکستان کے حق میں کردیا تھا تاہم انگلینڈ جیت اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا، شاہد آفریدی نے کہاکہ پاکستان کو اگلے سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور رینکنگ میں اپنی دوسری پوزیشن برقراررکھنے کے لیے محنت کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ میرے پاس میچ جیتنے کا موقع تھا مگر وہ ضائع ہوگیا انگلینڈ ٹیم کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں لیکن ہمیں اگلے سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل اپنی فٹنس اور فیلڈنگ بہتر کرنا ہوگی۔

وقت اشاعت : 29/11/2015 - 13:15:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :