یوکرائنی باکسر ولادی میر کلیچکو کا گیارہ سال ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

اتوار 29 نومبر 2015 15:11

یوکرائنی باکسر ولادی میر کلیچکو کا گیارہ سال ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29نومبر- 2015ء) برطانوی باکسر ٹائی سن فیوری نے یوکرائن کے ولادی میر کلیچکو کو پوائنٹس پر شکست دے کر باکسنگ شائقین کو حیران کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹائی سن فیوری کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے نتیجے میں ولادی میر کلیچکو سے 4 عالمی اعزازات چھن گئے ۔ ٹائی سن فیوری 2009ء کے بعد پہلے برطانوی عالمی ہیوی ویٹ باکسر بن گئے ہیں ، وہ گزشتہ 25 مقابلوں سے ناقابل شکست ہیں جب کہ یوکرائن کے ولادی میر کی پچھلے 11 سال کے دوران پہلی شکست ہے ۔

وقت اشاعت : 29/11/2015 - 15:11:49