شیو سینا کی ایک بار پھر پاک بھارت سیریز کی مخالفت ، بی سی سی ّآئی کو سیریز کھیلنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے ڈالیں

اتوار 29 نومبر 2015 15:17

شیو سینا کی ایک بار پھر پاک بھارت سیریز کی مخالفت ، بی سی سی ّآئی کو سیریز کھیلنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے ڈالیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے ایک بار پھر پاک بھارت سیریز کی مخالفت کردی اور بی سی سی ّآئی کو سیریز کھیلنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے ڈالیں ہیں۔

(جاری ہے)

شیو سینا نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر حملے کی تیاری کرلی ہے اور پاک بھارت سیریز نہ ہو شیو سینا کے غنڈے سرگرم ہوگئے، شیو سینا نے بی سی سی آئی کو دھمکیاں دینا شروع کردیں کہ سیریز ہوئی تو اچھا نہیں ہوگا جبکہ شیو سینا نے حکومت کو بھی وارننگ دے دی۔

پاکستان نے بھارت سے سیریز کے لئے گرین سگنل دے دیا لیکن اب گیند بھارتی حکومت کے کورٹ میں ہے جبکہ شیو سینا کے حالیہ بیان کے بعد بھارتی حکومت پر سیریز کے لئے نو اوبجیکشن کیلئے دباوٴ ہوگا. یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے دورہ ممبئی کے وقت بھی شیو سینا نے بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر کا گھیراوٴ کیا تھا جس کے بعد مذاکرات معطل ہوگئے تھے۔

وقت اشاعت : 29/11/2015 - 15:17:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :