ناقص فیلڈنگ اور فٹنس میں کمی کے باعث ٹی ٹوئنٹی ٹیم بہتر کار کر دگی نہیں دکھا سکی ٗباؤلنگ کوچ مشتاق احمد

بھارت میں عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ سے پہلے بہتری لانا ہوگی ٗانٹرویو

اتوار 29 نومبر 2015 16:23

ناقص فیلڈنگ اور فٹنس میں کمی کے باعث ٹی ٹوئنٹی ٹیم بہتر کار کر دگی نہیں دکھا سکی ٗباؤلنگ کوچ مشتاق احمد

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہاہے کہ ناقص فیلڈنگ اور فٹنس میں کمی کے باعث ٹی ٹوئنٹی ٹیم بہتر کار کر دگی نہیں دکھا سکی ٗ بھارت میں عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ سے پہلے بہتری لانا ہوگی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جدید دور کی کرکٹ اور اس کے تقاضے بدل چکے ہیں ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جس کے باعث پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں دوسرے نمبر پرہے لیکن ہمیں اپنی خامیوں کاجائزہ لینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو ذمہ داری لینی چاہیے اور حقائق کو سمجھنا ہوگا اگر کھلاڑی باصلاحیت ہے مگر وہ فٹ نہیں تو آج کے دور میں وہ کام نہیں دے سکتا ۔اگر آپ دو گیندوں پر دو رنز لیکر اس کے بعد ایک غلط گیند پر باؤنڈری لگانے کی کوشش کرتے ہیں تو اس کامطلب یہ ہے کہ آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو قائل کر نا ہوگا کہ وہ اپنے بارے میں مکمل معلومات دیں تاکہ انہیں اس کے مطابق استعمال کیا جاسکے ۔انہیں سمجھانے کی ضرورت ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں رن لینے کیلئے صرف گیند پر ہی نہیں بلکہ ساتھی کھلاڑی پربھی نظر رکھنا ہوتی ہے ۔

وقت اشاعت : 29/11/2015 - 16:23:43