ٹائی سن فیوری نے 11 سال سے ناقابل شکست یوکرائنی باکسر کو پچھاڑ دیا

اتوار 29 نومبر 2015 18:54

ٹائی سن فیوری نے 11 سال سے ناقابل شکست یوکرائنی باکسر کو پچھاڑ دیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) برطانوی باکسر ٹائی سن فیوری نے یوکرائن کے ولادی میر کلیچکو کو پوائنٹس پر شکست دے کر باکسنگ کے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹائی سن فیوری کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے نتیجے میں ولادی میر کلیچکو سے چار عالمی اعزازات چھن گئے۔ٹائی سن فیوری دوہزار نو کے بعد پہلے برطانوی عالمی ہیوی ویٹ باکسر بن گئے ہیں۔ ٹائی سن فیوری پچھلے پچیس مقابلوں سے ناقابل شکست ہیں جبکہ یوکرائن کے ولادی میر کی پچھلے گیارہ سال کے دوران پہلی شکست ہے۔

وقت اشاعت : 29/11/2015 - 18:54:21