- Home
- Sports
- News
- تمہارے بھائی نے انڈین کرکٹ 5 سال پیچھے دھکیل دی، سچن ٹنڈولکر کی متنازعہ ٹیب سامنے آ گئی
تمہارے بھائی نے انڈین کرکٹ 5 سال پیچھے دھکیل دی، سچن ٹنڈولکر کی متنازعہ ٹیب سامنے آ گئی
فہد شبیر اتوار 29 نومبر 2015 21:03
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29نومبر۔2015ء) ہندوستانی کرکٹ ٹیم اور سابق کوچ گریگ چیپل کے درمیان تلخیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں. کوچ اور ٹیم کے درمیان کشیدہ تعلقات کے نتیجے میں خراب پرفارمنس کے سبب ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ 2007 کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی تھی۔ تاہم، حال میں سچن ٹنڈولکر کی لیک ہونے والی ایک ٹیپ میں ان کی اور سابق کوچ کے بھائی آئن چیپل کی گفتگو منظر عام پر آئی ہے۔
ٹنڈولکر نے اپنی کتاب کیلئے مختلف ٹیپ ریکارڈ کرائی تھیں اور منظر عام پر آنے والی گفتگو بھی انہی میں سے ایک ہے۔ چند سال قبل ڈربن میں ٹنڈولکرایک جم میں ٹریننگ کر رہے تھے کہ اس دوران سابق آسٹریلین کپتان اور گریگ چیپل کے بھائی آئن چیپل وہاں آن پہنچے۔ اس موقع پر چیپل نے ٹنڈولکر پر ایک طنزیہ جملا کسا جس پر ٹنڈولکر نے غصے میں آ کر سابق آسٹریلین کپتان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'تمہارے بھائی نے تمام مسائل پیدا کیے، اس نے ہندوستانی کرکٹ کو پانچ سال پیچھے دھکیل دیا'۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر