بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پیر کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

پیر 30 نومبر 2015 12:25

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پیر کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

چٹا گانگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 30نومبر- 2015ء)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں پیر کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں پیر کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ بریسال بلز اور چٹاگانگ وکنگزکے مابین کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز اور سلہٹ سپر سٹارزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹا گانگ میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز، چٹاگانگ وکنگز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس، کومیلاوکٹورینز، سلہٹ سپر سٹارز اور بریسال بلز شامل ہیں، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ 10 دسمبر کو لیگ میچز کا مرحلہ ختم ہو گا۔ 12 دسمبر کو کوالیفائر ون اور ایلیمنیشن میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوالیفائر ٹو میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو ہو گا۔

وقت اشاعت : 30/11/2015 - 12:25:14