دہشتگرد حملے کے باوجود یورو 2016ء فٹ بال چیمپئن شپ فرانس میں ہی منعقد ہوگی،یوئیفا

پیر 30 نومبر 2015 12:37

دہشتگرد حملے کے باوجود یورو 2016ء فٹ بال چیمپئن شپ فرانس میں ہی منعقد ہوگی،یوئیفا

لندن ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے اعادہ کیا ہے کہ پیرس میں دہشتگرد حملے کے باوجود آئندہ برس شیڈول یورپین فٹ بال چیمپئن شپ فرانس میں ہی منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشتگردوں نے سات مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، دھماکوں اور فائرنگ کے باعث 129 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے، اس واقع کے بعد فرانس کی یورو چیمپئن شپ کے حوالے سے میزبانی پر سوالیہ نشان ثبت ہو گیا تھا لیکن یوئیفا حکام نے اعادہ کیا ہے کہ میگا چیمپئن شپ فرانس میں طے شدہ شیڈول کے تحت منعقد ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ تین برس سے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اسلئے ہم اس کے کامیاب انعقاد کی گارنٹی دیتے ہیں اور ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان بھی طے شدہ شیڈول کے تحت 12 دسمبر کو کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ 10 جون سے 10 جولائی تک فرانس میں شیڈول ہے۔

وقت اشاعت : 30/11/2015 - 12:37:18