این چیپل نے ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کیلیے مزید اقدامات کو ناگزیر قرار دے دیا

پیر 30 نومبر 2015 13:56

این چیپل نے ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کیلیے مزید اقدامات کو ناگزیر قرار دے دیا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کیلیے مزید اقدامات کو ناگزیر قرار دے دیا، وہ کہتے ہیں کہ سینئر فارمیٹ میں زیادہ تیزی لانا ہوگی۔ٹیسٹ میچز کو چار روز تک محدود کرنے کیلیے دیگر لوازمات پر عملدر آمد بھی ضروری ہے، ہر وینیو میں نائٹ ٹیسٹ کا انعقاد نہیں ہوسکتا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک ویب سائٹ کیلیے اپنے کالم میں کیا۔

چیپل کہتے ہیں کہ ایڈیلیڈ میں گلابی گیند کے ساتھ کھیلے جانے والے نائٹ ٹیسٹ کو بہت زیادہ سپورٹ حاصل ہوئی، بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے بھی اس کو اہم قدم قرار دیا۔ نائٹ ٹیسٹ کے انعقاد کے ساتھ ایک بارپھر ٹیسٹ میچز کو پانچ کے بجائے چار روز تک محدود کرنے کی بھی تجاویز سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں، یہ ایک طرح سے ماضی کی جانب واپس لوٹنے کے مترادف ہے، کیری پیکر کی ورلڈ سیریز کے دوران 4 روز پر مشتمل سپر ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے مگر انھیں 9 کے بجائے7 گھنٹے فی دن محدود کیا گیا تھا، اب ایک بار پھر 4 روز تک ٹیسٹ کرکٹ کو محدود کرنے کی باتیں ہورہی ہیں مگراس کا تب تک فائدہ نہیں ہوگا جب تک پلیئرز اور آفیشلز خود گیم کو تیز رکھنے کی کوششیں جاری نہیں رکھیں گے۔

(جاری ہے)

چیپل نے بیس بال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقابلہ 3 گھنٹوں میں ختم ہوجاتا اس کے باوجود منتظمین اس میں زیادہ سے زیادہ تیزی لانے کیلیے قانون سازی میں مصروف رہتے ہیں جب کہ کرکٹ کا معاملہ الٹ ہے، اس میں مقابلے کی رفتار کو زیادہ سے زیادہ سست کیا جارہا ہے

وقت اشاعت : 30/11/2015 - 13:56:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :