پاکستان سپر لیگ کی بڈزکے معاملات تاخیر کا شکار ہوگئے

پیر 30 نومبر 2015 13:56

پاکستان سپر لیگ کی بڈزکے معاملات تاخیر کا شکار ہوگئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ کی بڈزکے معاملات تاخیر کا شکار ہوگئے، مقامی نشریاتی ادارے کیساتھ معاہدے کو بھی حتمی شکل نہ دی جاسکی،ایک عہدیدار کے مطابق تمام امور دسمبر کے پہلے ہفتے میں مکمل کرلیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کا انعقاد فروری میں یواے ای میں کروانے کے لیے کوشاں ہے، بورڈ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ٹینڈرز میں فرنچائزز میں دلچسپی رکھنے والوں کو متعلقہ دستاویزات 13نومبر تک حاصل کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

بڈز جمع کروانے کی آخری تاریخ 18نومبر تھی، ٹیکنیکل پیشکشوں کو اسی روز کھولے جانا تھا، اگلے 3روز میں بڈز کے حوالے سے پریزینٹیشنز کے بعد صرف کوالیفائی کرنے والے اداروں کیساتھ معاملات آگے بڑھائے جانے تھے، آخری مرحلے میں فنانشل پیشکشوں کا جائزہ 24 نومبرکولیاجانا تھا لیکن ڈیڈلائن کو کئی روز گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، پی ایس ایل کے گلوبل میڈیا رائٹس فروخت ہوچکے، تاہم مقامی نشریات کے لیے معاہدے کوحتمی شکل نہیں دی جاسکی۔

وقت اشاعت : 30/11/2015 - 13:56:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :