جاوید میانداد نے پی سی بی کو بھارت سے سیریز میں محتاط رہنے کا مشورہ دیدیا

پیر 30 نومبر 2015 13:57

جاوید میانداد نے پی سی بی کو بھارت سے سیریز میں محتاط رہنے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سری لنکا میں انڈیا کے ساتھ سیریز کی تیاریوں میں جلد بازی نہ کرے کیونکہ ’پڑوسی ملک کا کوئی بھروسہ نہیں‘۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ’بی سی سی آئی حکام اس معاملے پر مسلسل اپنا موقف تبدیل کرتے آئے ہیں اور عین ممکن ہے کہ وہ دوبارہ پیچھے ہٹ جائیں‘۔

دونوں بورڈز کے درمیان سری لنکا میں مختصر سیریزکھیلنے پر اتفاق کے بعد پی سی بی نے وزیر اعظم نواز شریف سے اجازت حاصل کر لی ہے تاہم، بی سی سی آئی کو اب تک سرکاری جواب موصول نہیں ہوا۔میانداد کے مطابق، پہلے انڈین بورڈ سیریز کھیلنے پر آمادہ نظر آیا اور جب پی سی بی نے حکومت سے اجازت حاصل کر لی تو بی سی سی آئی حکام نے شور مچانا شروع کر دیا کہ انہیں کھیلنے کیلئے سرکاری اجازت نامہ درکار ہے۔

(جاری ہے)

’انڈیا نے یہ کس طرح کا رویہ اپنا رکھا ہے؟ ہمیشہ انڈیا نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات میں مسائل کھڑے کیے‘۔میانداد نے کہا کہ بی سی سی آئی حکام اپنی مرضی سے چیزیں چاہتیہیں لیکن ضد پر مبنی اس طرح کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ ’وعدہ کے باوجود، پی سی بی حکام معاملے کو باہمی رضامندی سے حل کرنے کی اپنی بہترین کوشش کر رہے ہیں‘

وقت اشاعت : 30/11/2015 - 13:57:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :