باسکٹ بال کھلاڑی کوبے برائنٹ کارواں سیزن کے بعد ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

پیر 30 نومبر 2015 21:39

باسکٹ بال کھلاڑی کوبے برائنٹ کارواں سیزن کے بعد ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء)امریکی باسکٹ بال کے ممتاز کھلاڑی کوبے برائنٹ نے رواں سیزن کے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ لیکرز ٹیم کے سٹار کوبے این بی اے کی فہرست میں سب سے زیادہ سکور کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق کوبے کا کہنا ہے ، وہ جانتے ہیں کہ ان کا جسم کتنی دیر تک اس گیم کو اچھے انداز میں جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ این بی اے کا ان کا یہ سیزن آخری ہو گا۔

کوبے لیکرز کی جانب سے 1996 سے کھیل رہا ہے ، اور یہ اس کا 20واں سیزن ہے۔ کوبے برائنٹ اپنی ٹیم کو این بی اے کے ٹائٹلز پانچ بار جتوا چکا ہے ، تا ہم زخمی ہونے کی وجہ سے پچھلے دو سیزنوں میں ان کا کھیل محدود رہا تھا۔ وہ 37 برس کے ہو چکے ہیں ، اور ان کی کارکردگی 15.7 پوائنٹس فی گیم ہے۔ دنیا بھر میں باسکٹ بال کے لاکھوں شائقین کوبے کے کھیل کے دلدادہ ہیں ، تا ہم ا س سیزن کے بعد وہ ان کا کھیل دیکھنے سے محروم ہو جائیں گے۔

وقت اشاعت : 30/11/2015 - 21:39:43