ہرشل گبز کے شاہد آفریدی بارے بیان نے دنیائے کرکٹ کو حیرت زدہ کر دیا

منگل 1 دسمبر 2015 11:50

ہرشل گبز کے شاہد آفریدی بارے بیان نے دنیائے کرکٹ کو حیرت زدہ کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم دسمبر- 2015ء) سابق جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز ہرشل گبز کے قومی ٹی ٹو نٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے بارے میں بیان نے دنیائے کرکٹ کو حیرت زدہ کرکے رکھ دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل سرکاری سپورٹس چینل سے بطورمبصر منسلک 41سالہ سابق جنوبی افریقی بلے باز کا کہنا تھا کہ جس دن شاہد آفریدی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوں گے اس دن پاکستان کی کرکٹ درست راستے پر گامزن ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

سابق پروٹیز بلے باز کے اس بیان پر آفریدی کے بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ شاید کوئی پرانا بدلہ نکال رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ ہرشل گبز اور شاہد آفریدی انڈین پریمیئر لیگ کی سابق ٹیم دکن چارجرز کے لیے کھیل چکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 01/12/2015 - 11:50:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :