چیف سلیکٹر ہارون رشید نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 دسمبر 2015 13:24

چیف سلیکٹر ہارون رشید نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم دسمبر- 2015ء) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ہارون رشید کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکٹ کرنا سلیکٹرز کا کام ہوتا ہے تاہم میچ میں ان سے پرفارمنس لینا اور غلطیوں پر کام کر نا ٹیم مینجمنٹ کا کام ہوتا ہے ۔ ہارون رشید کے مطابق قومی ٹیم کو باؤلنگ ، فیلڈنگ اور ٹاپ آرڈر بلے باز ی پر کام کر نے کی ضرورت ہے ۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ رفعت اللہ مہمند کو ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں عمدہ پرفارمنس پر سلیکٹ کیا تھا لہذا یہ کہنا غلط ہوگا کہ ٹیم کی شکست کے ذمہ دار 39سالہ بلے باز ہیں ۔

وقت اشاعت : 01/12/2015 - 13:24:16