انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش ،پاکستانی ٹیم آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں چار درجے تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبرپرآگئی

منگل 1 دسمبر 2015 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) انگلینڈکے ہاتھوں تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزمیں 3-0سے وائٹ واش ہونے کے بعدپاکستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں چھٹے نمبرپرآگئی جبکہ انگلینڈکی ٹیم چوتھے نمبرپرآگئی ۔پاکستان اورانگلینڈکی سیریزسے قبل قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں دوسرے اورانگلینڈکی ٹیم ساتویں نمبرپرتھی اس طرح پاکستان کی چاردرجے تنزلی ہوئی جبکہ انگلینڈکی رینکنگ میں 3درجے بہتری آئی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم رینکنگ کے مطابق سری لنکا کی ٹیم پہلے ،ویسٹ انڈیز دوسرے اورآسٹریلیا تیسرے نمبرپرہے ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی ٹی ٹونٹی رینکنگ کے مطابق سری لنکا نے17میچوں میں2123پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ125ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپرویسٹ انڈیز نے19میچوں میں2249پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ118ہے۔

تیسرے نمبرپرآسٹریلیا نے17میچوں میں2006پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ118ہے۔چوتھے نمبرپرانگلینڈ نے20میچوں میں2330پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ117ہے۔پانچویں نمبرپرجنوبی افریقہ نے25میچوں میں2879پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ115ہے۔ چھٹے نمبرپرپاکستان نے27میچوں میں3085پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ114ہے۔ساتویں نمبرپربھارتا نے 14 میچوں میں 1537 پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ110ہے۔

آٹھویں نمبرپرنیوزی لینڈنے19میچوں میں2047پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 108 ہے۔ نویں نمبرپرافعانستان نے14میچوں میں1136پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ81ہے۔ دسویں نمبرپربنگلہ دیش نے 12 میچوں میں 831 پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ69ہے۔گیارہویں نمبرپرسکاٹ لینڈ نے10میچوں میں661پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ66ہے۔بارہویں نمبرپرہالینڈ نے 14 میچوں میں859پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ61ہے۔تیرہویں نمبرپرہانگ کانگ نے 10 میچوں میں 544پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 54 ہے۔ چودھویں نمبرپرزمباوے نے16میچوں میں852پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ53ہے۔پندرہویں نمبر پر آئر لینڈن ے 10 میچوں میں 422 پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ42ہے۔

وقت اشاعت : 01/12/2015 - 13:30:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :