سیریز میں وائٹ واش ناکامی، وقار یونس نے پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کی کلاس لے لی

منگل 1 دسمبر 2015 14:02

سیریز میں وائٹ واش ناکامی، وقار یونس نے پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کی کلاس لے لی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس اپنے ہی کھلاڑیوں سے تنگ آ گئے۔ ان کا کہنا ہے بڑے کھلاڑی بچوں جیسی غلطیاں کریں گے تو ٹیم کیسے جیتے گی۔ تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد ٹی ٹوینٹی میں وائٹ واش نے کوچ کا پارہ ہائی کر دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں وقار یونس نے اپنے ہی کھلاڑیوں کی کلاس لے لی۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ نے کہا کہ کھلاڑی ایسے رن آوٹ ہو جاتے ہیں جیسے سکول کے بچے ہوں، انہیں بڑے میچوں میں دباؤ کا سامنا کرنا سیکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں ٹیم کی کارکردگی بہت ناقص رہی، اس کی ذمہ داری صرف کرکٹرز، کوچنگ سٹاف اور سلیکٹرز میں سے کسی ایک پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ سب کو اپنی ذمہ داری کو احساس ہونا چاہئے۔ وقار یونس نے کہا کہ ورلڈ کپ قریب ہے، اس سے قبل سب کو مل کر ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لئے کام کرنا ہو گا۔

وقت اشاعت : 01/12/2015 - 14:02:32