بگ تھری سے متعلق باتیں محض بیانات کی حد تک ہیں ، اعجاز بٹ
منگل 1 دسمبر 2015 14:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے کہاہے کہ پاک بھارت سیریز کا انعقاد ہونا چاہئے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کو مثبت جواب دے۔ ان کا کہنا ہے کہ بگ تھری کے بارے میں باتیں محض بیانات کی حد تک ہیں کیونکہ بھارت سمیت تینوں بڑے ملکوں نے کھیل کے وسائل پر مکمل قبضہ کر رکھا ہے۔
گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی شہریارخان سے ملاقات کے بعد ان کا قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ حکومت پاکستان باہمی سیریز کیلئے اجازت دے چکی اور بھارت کی جانب سے جواب کا انتظار ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ ان کی طرف سے کیا موقف سامنے آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کی کمی کے پیش نظر سیریز ایک ہفتہ آگے کی جا سکتی ہے مگر اصل بات بھارتی حکومت کی رضامندی ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا