ڈے نائٹ ٹیسٹ ، آئی سی سی نے نیتھن لیون کیخلاف کیچ کی اپیل پر امپائر نائجل لانگ کی غلطی تسلیم کر لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 دسمبر 2015 14:47

ڈے نائٹ ٹیسٹ ، آئی سی سی نے نیتھن لیون کیخلاف کیچ کی اپیل پر امپائر نائجل لانگ کی غلطی تسلیم کر لی

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم دسمبر- 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں کینگرو آف سپنر نیتھن لیون کے خلاف کیچ کی اپیل پر برطانوی امپائر نائجل لانگ کی غلطی تسلیم کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے آسٹریلوی بلے باز نیتھن لائن سے متعلق ریویو فیصلے کے حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے امپائر کی غلطی تسلیم کرنے کے ساتھ کہا کہ امپائر نے ڈی آر ایس کے حوالے سے تو صحیح طریقہ کار اپنایا لیکن ان کا دیا گیا فیصلہ غلط تھا ۔

یاد رہے کہ اس فیصلے کے وقت آسٹریلیا کی ٹیم مشکلات سے دوچار تھی ، کینگروز کی ٹیم میکولم الیون کے پہلی اننگز کے سکور 202 رنز کے جواب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا چکی تھی اور اگر یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کے حق میں آجاتا تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا ، واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نائجل لانگ کے فیصلے سے متعلق آئی سی سی کے سامنے سوال اٹھایا تھا ۔

وقت اشاعت : 01/12/2015 - 14:47:33