سٹار فٹ بالر رابرٹ لیون ڈوسکی کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

منگل 1 دسمبر 2015 21:56

سٹار فٹ بالر رابرٹ لیون ڈوسکی کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) جرمن فٹ بال کلب بایرن میونخ کے کھلاڑی رابرٹ لیون ڈوسکی کا نام بنڈس لیگا کے ایک میچ میں وولفسبرگ کے خلاف نومنٹ میں برق رفتار پانچ گول کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڑ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے لیون ڈوسکی بنڈس لیگا کے 2013-14 سیزن میں بروشیا ڈورٹمنڈ کی جانب بہترین کارکردگی دکھا کر عالمی منظرنامے پر ابھر کر سامنے آگئے تھے ۔

انہوں نے بنڈس لیگا کے رواں سیزن کے ابتدائی مراحل میں ستمبر میں اپنی ٹیم بائرن میونخ کی جانب سے وولفسبرگ کے خلاف متبادل کھلاڑی کے طور پر8 منٹ اور 59 سیکنڈ میں مسلسل پانچ گول کئے تھے جس پر گزشتہ روز انھیں گنیز ورلڈ ریکارڑ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے دوران چار الگ الگ سرٹیفیکیٹ دیے گئے ۔

(جاری ہے)

ایوارڑ حاصل کرنے کے بعد رابرٹ لیون ڈوسکی نے ٹویٹر پر اپنی تصاویر جاری کردی اور خوشی کا اظہار کیا۔

27 سالہ لیون ڈوسکی نے اپنی شاندار کارکردگی کے دوران بنڈس لیگا میں 3 منٹ اور 22 سیکنڈ میں تیز ترین ہیٹ ٹرک، 5 منٹ اور 42 سیکنڈ میں تیز ترین چار گول، 8 منٹ اور 59 سیکنڈ میں تیز ترین 5 گول اور متبادل کھلاڑی کے طور سب سے زیادہ 5 گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔ لیون ڈوسکی نے تیز ترین ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ بھی توڑا جو ڈویسبرگ کے سابق کھلاڑی مائیکل ٹونیز نے 1991ء میں 6 منٹ میں ہیٹ ٹرک کر کے بنایا تھا ۔

وقت اشاعت : 01/12/2015 - 21:56:38