آئی سی سی نے ناگپور پچ کو خراب قرار دیکر بی سی سی آئی سے جواب طلب کرلیا
منگل 1 دسمبر 2015 22:19
دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار یکم دسمبر- 2015ء)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کیلئے بنائی گئی ناگپور سٹیڈیم کی پچ کو خراب قرار دیدیا ہے ۔آئی سی سی کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ میچ کے ریفری جیف کرو کی رپورٹ میں پچ کے حوالے سے میچ انتظامیہ کے تحفظات بھی شامل کئے گئے ہیں جو آئی سی سی میں جمع کرادی گئی ہے جبکہ ہندوستانی کرکٹ بورڑ(بی سی سی آئی) کو بھی مطلع کرکے 14 دن میں جواب مانگا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلرڈس اور چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے ناگپور پچ کے تمام ثبوتوں کا ویڈیو کے ذریعے جائزہ لیں گے جسکے بعد یہ فیصلہ کیا جائیگا کہ پچ واقعی خراب تھی یا نہیں۔سپنرز کیلئے ساز گار پچ بنانے پر ہر طرف سے بی سی سی آئی پر تنقید کی گئی لیکن میزبان ملک کا کہنا تھا کہ ایسی کنڈیشنز کی یہاں توقع کی جانی چاہیے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی20 کل کھیلا جائے گا