جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای میں سب سے زیادہ کمانے والے ریسلر بن گئے
ہفتہ 16 جنوری 2016 13:54
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)ریسلر جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں سب سے زیادہ کمانے والے اسٹار رومن رینز یا بروک لیسنر کو مات دیدی ۔ایک رپورٹ کے مطابق جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای میں ہر سال 1 کروڑ ڈالرز کے قریب کما رہے ہیں اور ان کے بعد ٹرپل ایچ دوسرے نمبر جبکہ بروک لیسنر تیسرے نمبر پر ہیں۔درحقیقت ڈبلیو ڈبلیو ای میں آمدنی کا تعین ریسلرز کی شرکت کے حوالے سے ہوتا ہے اور جو سپراسٹار زیادہ میچز کا حصہ بنتا ہے اس کا شیئر بھی اتنا زیادہ ہوتا ہے۔
جان سینا تسلسل سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے مین ایونٹس کے اہم میچز کا حصہ بنتے ہیں اور وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی مرچنڈائز سیل کا بھی بہت بڑا حصہ ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اس وقت مقبولیت میں سب سے آگے ہیں جس کا ثبوت ٹوئٹر پر 70 لاکھ فالورز سے ہوتا ہے جو کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے اپنے اکاؤنٹ سے بھی زیادہ ہے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
محمد حفیظ نے بابر اعظم کو کپتانی واپس ملنے پر سخت سوالات اٹھا دیئے
-
شاہین آفریدی اوپننگ کے معاملے پر رضوان اور بابر سے بات کرنے سے گریزاں تھے: محمد حفیظ کا دعویٰ
-
راشد خان نے دوہرے معیار کی وجہ سے آسٹریلین لیگ بی بی ایل کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی
-
اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی کی کوششیں تیز
-
ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگیا
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ آگئی