ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر شیمس شدید زخمی ہو جانے کے باعث ریسلنگ رنگ سے کئی ماہ کیلئے باہر

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جنوری 2016 01:21

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر شیمس شدید زخمی ہو جانے کے باعث ریسلنگ رنگ سے کئی ماہ کیلئے باہر
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری۔2016ء) ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر شیمس شدید زخمی ہو جانے کے باعث ریسلنگ رنگ سے کئی ماہ کیلئے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر اور سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین شیمس اچانک حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔ شیمس کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے ہفتہ وار ایونٹ کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے باعث ان کا بائیاں بازو فریکچر ہو گیا ہے۔ اس حادثے کے باعث شیمس ممکنہ طور پر آئندہ کئی ماہ تک ریسلنگ رنگ سے دور رہیں گے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑی ایونٹ ریسل مینیا میں بھی شاید شرکت نہ کر پائیں۔
وقت اشاعت : 29/01/2016 - 01:21:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :